12 Jan 2024
(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی کے این اے 122 اور این اے 89 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی نے وکلا کے ذریعے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر اور ایپلٹ ٹریبونل نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے ، عدالت کاغذات نامزدگی منظور کر کے الیکشن لڑنے کی اجازت دے ۔