اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ کا ہوٹلوں اور پلازوں کی چھتوں پر پودے لگانے کا حکم

12 Jan 2024
12 Jan 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سموگ پر قابو پانے کے لیے ہوٹلوں اور پلازوں کی چھتوں پر پودے لگانے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔

دوران سماعت عدالت عالیہ نے ہوٹلوں اور پلازوں کی چھتوں پر پودے لگانے کا حکم دیتے ہوئے محکمہ ماحولیات اور پی ایچ اے کو مل کر لائحہ عمل طے کرنے کی ہدایت کردی۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ چین سے ماحولیات کا وفد پاکستان آرہا ہے جس پر  عدالت نے ایڈووکیٹ  جنرل پنجاب کو چین کے ماحولیات کے وفد سے جوڈیشل واٹر کمیشن کے ممبران کی ملاقات کرانے کی ہدایت کردی۔

 دوران سماعت جسٹس شاہد کریم نے ایس پی ٹریفک سے استفسار کیا کہ کیا کم عمر ڈرائیورز پر مقدمات درج ہورہے ہیں؟ جس پر ایس پی ٹریفک نے جواب دیا کہ پہلے مقدمات درج کررہے تھے اب مقدمات درج نہیں ہو رہے۔

عدالت نے  ریمارکس میں کہا کہ اگر آپ مقدمات درج کررہے ہوں تو یہ افسوسناک بات ہے،آپ جرمانہ بڑھا دیں مقدمات درج کرنا زیادتی ہے۔

بعدازاں  عدالت نے سموگ کے تدارک سے متعلق درخواستوں پر مزید  سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے