اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شہباز شریف فیملی کی منی لانڈرنگ کیس سے بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

11 Jan 2024
11 Jan 2024

(لاہور نیوز) شہباز شریف فیملی کی منی لانڈرنگ کیس سے بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔

سابق مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے ایڈووکیٹ ہارون الیاس کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی جس میں کہا کہ کیس کی انکوائری کے دوران 28 بے نامی اکاؤنٹ سامنے آئے،  15 ہزار ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ بھی موجود تھا جسے چالان کا حصہ بنایا گیا ہے۔

شہزاد اکبر کا موقف ہے کہ کیس کے چالان میں 100 گواہوں کی فہرست فراہم کی گئی۔   15 ہزار ٹرانزیکشنز کے ذریعے 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ ہوئی۔ ایف آئی اے سینٹرل ٹرائل کورٹ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو دستاویزی ثبوتوں کے باوجود بری کر دیا۔

سابق مشیر داخلہ شہزاد اکبر کا مزید کہنا ہے کہ 4 ہزار صفحات پر مشتمل دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ کیس کا چالان جمع کرایا گیا، عدالت عالیہ ملزموں کو بری کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے