اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عام انتخابات 2024: لاہور میں کتنے ووٹرز حق رائے استعمال کریں گے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

11 Jan 2024
11 Jan 2024

(لاہور نیوز) عام انتخابات 2024 کیلئے لاہور میں کتنے ووٹرز حق رائے استعمال کریں گے؟ کتنے پولنگ سٹیشنز بنائے جائیں گے؟ دنیا نیوز نے تفصیلات حاصل کر لیں۔

دستاویزات کے مطابق لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلی کی 44 نشستوں پر 68 لاکھ 58 ہزار 95 ووٹرز حق رائے استعمال کریں گے، مرد ووٹرز کی تعداد 36 لاکھ 36 ہزار 253 ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی کل تعداد 32 لاکھ 21 ہزار 842 ہے، عام انتخابات کے دوران 4 ہزار 354 پولنگ سٹیشنز قائم کئے جائیں گے، مردوں کے 1539 اور خواتین کے 1499 جبکہ 1316 مشترکہ پولنگ سٹیشنز ہوں گے۔

دستاویزات کے مطابق لاہور سے قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 118 ووٹرز کے اعتبار سے سب سے بڑا حلقہ ہو گا، این اے 118 میں کل 7 لاکھ 35 ہزار 251 ووٹرز حق رائے استعمال کریں گے، حلقہ این اے 124 ووٹرز کے اعتبار سے سب سے چھوٹا حلقہ ہو گا، این اے 124 میں کل 3 لاکھ 10 ہزار 116 ووٹرز حق رائے استعمال کریں گے، صوبائی اسمبلی میں پی پی 167 ووٹرز کے اعتبار سے سب سے چھوٹا حلقہ ہو گا، پی پی 167 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 1 لاکھ 36 ہزار 963 ہو گی۔

دستاویزات کے مطابق پی پی 147 ووٹرز کے اعتبار سے سب سے بڑا حلقہ ہو گا، پی پی 147 میں 3 لاکھ 68 ہزار 998 رجسٹرڈ ووٹرز ہونگے، لاہور میں قومی اسمبلی کی چودہ جبکہ صوبائی اسمبلی کی 30 نشستوں پر الیکشن ہو گا، الیکشن کمیشن عام انتخابات کے لئے حتمی پولنگ سکیم بعد میں جاری کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے