اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب اور کے پی انتخابات میں تاخیر کی درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی گئی

11 Jan 2024
11 Jan 2024

(لاہور نیوز) سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات میں تاخیر کی درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات میں تاخیر کے ذمے داران کے خلاف کارروائی کیلئے سید ظفر علی شاہ کی درخواست پر سماعت کی۔

سپریم کورٹ نے سید ظفر علی شاہ کی درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹاتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو انتخابات کی تاریخ کے بعد موجودہ درخواست غیر موثر ہوچکی ہے۔

دوران سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ اب تو انتخابات کی تاریخ آچکی ہے، ہم کیسے آپ کی درخواست سنیں، انتخابات سے متعلق تمام مقدمات ترجیجی بنیادوں پر سن رہے ہیں۔

چیف جسٹس نے ظفر علی شاہ سے استفسار کیا کہ کیا آپ انتخابات نہیں چاہتے جس پر وکیل ظفر علی شاہ نے جواب دیا کہ میں انتخابات چاہتا ہوں مگر جو لوگ تاریخ کے ذمہ دار ہیں ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، میں نے 22 مارچ 2023 کا انتخابات نہ کرانے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا۔

وکیل ظفر علی شاہ نے مؤقف اپنایا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات نہ کرانے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ ہمارے سامنے کسی کے خلاف کارروائی کی درخواست ہی نہیں تو کیسے حکم دیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ آپ کی درخواست وقت پر مقرر نہ ہونے کا ذمہ دار ادارہ ہوسکتا ہے میں نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے