اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شاہ محمود کے کاغذات مسترد کرنے کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب

11 Jan 2024
11 Jan 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے شاہ محمود قریشی کی تین حلقوں سے کاغذات مسترد کرنے کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے شاہ محمود قریشی کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے رہنما پی ٹی آئی کی درخواست پر الیکشن کمیشن سے کل تک جواب طلب کر لیا۔

شاہ محمود قریشی کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ٹریبونل اور ریٹرننگ افسران نے قانون کے منافی کاغذات مسترد کئے۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کے این اے 150، این اے 151 اور پی پی 218 سے کاغذات مسترد ہوئے ہیں۔

ادھر لاہور ہائیکورٹ نے صنم جاوید کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف دائر درخواست پر بھی الیکشن کمیشن کے وکیل سے جواب طلب کر لیا۔

خیال رہے کہ صنم جاوید نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ ایک قومی اور دو صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے کاغذات مسترد ہوئے، ریٹرننگ افسر اور ٹریبونل نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، عدالت ٹریبونل اور ریٹرننگ افسران کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے