اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

چیف سیکرٹری پنجاب کا ایل ڈی اے کا دورہ، ون ونڈوسیل کا معائنہ کیا

10 Jan 2024
10 Jan 2024

(لاہور نیوز) چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے ایل ڈی اے کا دورہ کیا اور ایل ڈی اے ون ونڈو سیل اور زیر تعمیر آئیڈنٹی فکیشن سیل کا معائنہ کیا۔

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے شہریوں سے سروسز کی فراہمی بارے فیڈ بیک لیا، ریکارڈ سفٹنگ میں تیزی لانے پر ایل ڈی اے کی تعریف کی۔ کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے جاری ریفارمز بارے بریفنگ دی۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے ایل ڈی اے سے متعلقہ امور پر اجلاس کی صدارت بھی کی۔ اجلاس میں جوہر ٹاؤن کی ڈیجیٹائزیشن و سفٹنگ کا دیرینہ مسئلہ حل ہونے پر ڈی جی ایل ڈی اے اور انکی ٹیم کی تعریف کی۔

لاہور نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کا کہنا تھا کہ ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن مکمل ہونے کے بعد ایل ڈی اے مثالی ادارہ بن جائے گا۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے باقی ماندہ سکیموں کی سفٹنگ کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے