اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

انتخابات کیلئے میدان میں اتر چکے ہیں، پیپلزپارٹی ڈٹ کر مقابلہ کرے گی: بلاول بھٹو

10 Jan 2024
10 Jan 2024

(لاہور نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے انتخابات کیلئے ہم میدان میں اتر چکے ہیں، پیپلزپارٹی لاہور میں ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔

فیروز پور روڈ پر ورکرز کنونشن سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ سنا تھا لاہور میں ن لیگ کا راج ہے مگر این اے 127 میں امیدوار کون ہے کوئی نہیں جانتا، کیا آپ کو پتہ ہے یہاں (ن) لیگ کا اُمیدوار کون ہے؟۔ ہم الیکشن میں اُتر چکے ہیں مگر کوئی دوسرا نظر نہیں آ رہا ہے، لاہور میں ن لیگ نظر آ رہی ہے نہ پی ٹی آئی کہیں دکھائی دیتی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی لاہور میں الیکشن کے لئے تیار ہے، ہماری ٹیم دن رات محنت کرے گی اور عوام کی آواز بنیں گے، پیپلز پارٹی لاہور میں بھی بڑے جذبے کیساتھ الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ انتخابی مہم میں فیصل میر میری نمائندگی کریں گے، ہم پیچھے ہٹنے والے اور گھبرانے والے نہیں، لاہور کل بھی بھٹو کا تھا اور آج بھی بھٹو کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بنا تو تنخواہوں میں اضافہ کروں گا، اگر موقع ملا تو 300 یونٹ بجلی مفت دوں گا، 30 لاکھ گھر بنانے کیلئے آپ نے تیر پر ٹھپہ لگانا ہے، ہمارے 10 نکاتی منشور کو آپ نے گھر گھر پہنچانا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ نوجوانوں کی یوتھ کارڈ کے ذریعے مدد کریں گے، ہم بینظیر مزدور کارڈ بھی متعارف کرائیں گے، ہمارا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں غربت اور بےروزگاری سے ہے، 8 فروری کو ملک میں الیکشن ہو رہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ذاتی انا کی سیاست کو دفن کر کے 8 فروری کو نئی سیاست کا آغاز کریں گے، 8 فروری کو الیکشن ہوں گے، (ن) لیگ چاہے کچھ بھی کر لے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے