اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سیف سٹی پراجیکٹ کے مزید افسران کو ترقی مل گئی

10 Jan 2024
10 Jan 2024

(لاہور نیوز) سیف سٹی پراجیکٹ کے مزید 42 کمیونیکیشن افسران کو ترقی مل گئی۔

سینٹرل پولیس آفس میں سیف سٹیز اتھارٹی کے ترقی پانے والے 42 سینئر کمیونیکیشن افسران کو رینک لگانے کی تقریب ہوئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سینئر کمیونیکیشن افسران اور سینئر ٹیکنیکل افسران کو تھری سٹار بیجز لگائے۔ 39 افسران کو سینئر کمیونیکیشن اور 3 افسران کو بطور پولیس ٹیکنیکل افسران پروموٹ کیا گیا۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ سیف سٹی پروگرام 18 شہروں میں شروع ہو رہا ہے، ترقی پانے والے افسران ڈیٹا مینیجر کے طور پر وہاں جائیں گے، ترقی پانے والے پولیس کمیونیکیشن افسران کی تنخواہ میں 50 ہزار ماہانہ اضافہ ہو گا، پنجاب پولیس جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ادارہ ہے جس میں ہیومن ریسورسز کے ساتھ ٹیکنالوجی کو خدمات کی فراہمی کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس ملازمین کے بچوں کی ویلفیئر کیلئے مزید ساڑھے 11 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری ہو گئے۔ کانسٹیبل ریحان نوید کے بیٹے کو امراض قلب کے علاج کیلئے 3 لاکھ روپے جاری، اے ایس آئی حبیب الرحمان کی بیٹی کے علاج کیلئے 3 لاکھ، اے ایس آئی محمد ادریس کو دو لاکھ 50 ہزار روپے دیئے گئے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے