اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہر میں تعمیروبحالی کے کاموں کا روزانہ آڈٹ کرانے کا فیصلہ

10 Jan 2024
10 Jan 2024

(لاہور نیوز) شہر میں 3 ارب روپے مالیت کے 414 تعمیروبحالی کے کاموں کا روزانہ آڈٹ کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ورک آرڈرز کتنی فرمز کو دئیے گئے؟ ڈپٹی کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر رافعہ حیدر نے رپورٹ مانگ لی۔ چیف کارپوریشن آفیسر نے 27 افسران کو رپورٹ جمع کرانے کا مراسلہ جاری کر دیا۔

شہر میں سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر و بحالی کیلئے 150 فرمز کو ورک آرڈر جاری کئے گئے۔ کام مکمل نہ کرنے والی فرمز سے سکیورٹی ضبط کرنے کے سرٹیفکیٹ بھی لے لئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ارب 4 کروڑ روپے سے 8 بڑی سڑکوں کے لئے کام جاری ہے۔ 46کروڑ روپے سے 299 شاہراہوں پر پیچ ورک کیا جا رہا ہے۔ 85کروڑ روپے کی لاگت سے 62 روڈز کی تعمیر و بحالی کی جا رہی ہے۔ 48کروڑ روپے سے 45 شاہراہوں ، قبرستانوں کی چار دیواری، سیوریج اور پکی گلیوں کا کام ہو رہا ہے۔

چیف آفیسر اقبال فرید کا کہنا ہے کہ30جنوری تک کام مکمل نہ ہونے کی صورت میں سکیورٹی ضبط ہو گی۔

ڈی سی لاہور و ایڈمنسٹریٹر رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ 30 جنوری تک سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے کام مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے