اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

جیلوں میں بند قیدی بھی ووٹ ڈال سکیں گے: الیکشن کمیشن کی ہدایت

10 Jan 2024
10 Jan 2024

(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جیلوں میں بند قیدی بھی ووٹ ڈال سکیں گے۔

الیکشن کمیشن نے آئی جی جیل خانہ جات سے تمام جیلوں سے ووٹر قیدیوں کی تفصیل مانگ لی، جیل حکام کے مطابق پنجاب میں 66 ہزار سے زائد قیدیوں میں کتنے ووٹرز ہیں جیلوں سے فہرستیں وصول ہونے کے بعد تعداد سامنے آئے گی، جیل سپرنٹنڈنٹ ووٹر قیدیوں کا حلقہ، یونین کونسل اور ووٹ نمبر آئی جی جیل خانہ جات کو بھجوائیں گے۔

جیل حکام کے مطابق 22 جنوری تک تفصیلات موصول ہونے کے بعد بیلٹ پیپرز کے لئے فہرستیں الیکشن کمیشن کو بھجوائی جائیں گی، ہر جیل میں کیمروں کی موجودگی میں ووٹ کاسٹ کروا کر الیکشن کمیشن کو بھجوائے جائیں گے۔

جیل حکام نے مزید بتایا کہ گزشتہ الیکشن میں بھی قیدی ووٹرز کی معمولی تعداد نے حق رائے دہی استعمال کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے