اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وفاقی کابینہ کا اجلاس: ڈیلی ویجز اساتذہ کو مستقل کرنے کی منظوری

10 Jan 2024
10 Jan 2024

(ویب ڈیسک) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے انسداد پولیو کوششوں میں افواج، پولیس، پولیو ورکرز کے کردار کو سراہا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں 227 ڈیلی ویجز اساتذہ کو مستقل کرنے کی منظوری دیدی گئی، وزارتِ داخلہ کی سفارش پر جبری گمشدگیوں پر بنائی گئی کابینہ کمیٹی کی تشکیل نو کی بھی منظوری دیدی گئی۔

نوتشکیل شدہ کمیٹی کی صدارت وفاقی وزیر قانون و انصاف کریں گے، اس سے قبل سابق نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کو اس کمیٹی کی سربراہی سونپی گئی تھی، سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کی زیر تعمیر نئی عمارت میں فیڈرل کورٹس، ٹریبونلز منتقلی کی بھی منظوری دیدی گئی۔

کابینہ اجلاس میں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کی زیر تعمیر عمارت کے ڈیزائن میں ضروری ترامیم کی بھی منظوری دی گئی، سپریم کورٹ کراچی رجسٹری اپنی موجودہ عمارت میں کام جاری رکھے گی، چیف ایگزیکٹو لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کی سمری پر بھی غور کیا گیا، کابینہ نے لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ کے انتظامی بورڈ کو فعال کرنے کی ہدایت کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے