10 Jan 2024
(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے حلقہ این اے 119 سے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف اپیل خارج کر دی گئی۔
الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس احمد ندیم ارشد نے مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیدیئے۔
پی ٹی آئی امیدوار ندیم شیروانی نے مریم نواز کے کاغذات کی منظوری کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔