اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شاہ محمود قریشی کے کاغذات مسترد ہونے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

10 Jan 2024
10 Jan 2024

(لاہور نیوز) سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے تین حلقوں سے کاغذات مسترد ہونے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےتین حلقوں سے کاغذات مسترد کرنے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ شاہ محمود قریشی کی رٹ پر سماعت کرے گا۔

شاہ محمود قریشی کے پی پی 218،حلقہ این اے 150اور 151 سے کاغذات مسترد ہوئے تھے۔

دوسری جانب این اے 122 لاہور سے بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے ایپلٹ ٹریبونل کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 

بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے اس حوالے سے کہا ہے کہ کاغذات بحال کروانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررہے ہیں، درخواست میں ٹریبونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ٹریبونل نے بانی پی ٹی آئی کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل خارج کردی ہے۔

گزشتہ روز جسٹس طارق ندیم نے بانی پی ٹی آئی کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے