اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.27 قیمت فروخت : 40.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 333.72 قیمت فروخت : 334.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 384.97 قیمت فروخت : 385.66
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.99 قیمت فروخت : 196.34
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.97 قیمت فروخت : 207.34
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.17 قیمت فروخت : 76.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 550500 دس گرام : 472000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 504621 دس گرام : 432664
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11730 دس گرام : 10068
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ کی نئے کمشنر آفس کو سٹیٹ آف دی آرٹ عمارت بنانے کی ہدایت

10 Jan 2024
10 Jan 2024

(لاہور نیوز)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نئے کمشنر آفس کو سٹیٹ آف دی آرٹ عمارت بنانے کی ہدایت کردی۔

جی او آر میں سابق نیول وار کالج کی جگہ کمشنر لاہور کا آفس بنے گا،وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رات گئے سابق نیول وار کالج کا دورہ کیا، وزیراعلیٰ نے نئے کمشنر آفس کیلئے مختص بلڈنگ کا معائنہ کیا، پوری عمارت کا وزٹ کیا اوربلڈنگ کے کمروں، صحن،مسجد اور چھت کا مشاہدہ کیا۔

 وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نئے کمشنر آفس کی تزئین وآرائش کا کام معیار اور رفتار کے ساتھ جلد مکمل کیاجائے، وزیراعلیٰ نے نئے کمشنر آفس کی تزئین و آرائش کے لئے 14روز کی ڈیڈلائن دے دی۔

 کمشنر آفس کے تمام دفاتر جی او آر کی بلڈنگ میں منتقل کئے جائیں گے، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سٹیٹ آف دی آرٹ کمشنر آفس بنانے کیلئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں۔

 کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے نئے کمشنر آفس کی تزئین و آرائش کے بارے میں وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی، انسپکٹر جنرل پولیس،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، ڈپٹی کمشنر اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے