09 Jan 2024
(لاہور نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے این اے 155 لودھراں سے عقاب کے نشان پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔
جہانگیر ترین اور مسلم لیگ ن کے امیدوار صدیق بلوچ لودھراں میں مدمقابل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق لودھراں میں نون لیگ اور آئی پی پی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہو سکی جس کے باعث جہانگیر ترین نے لودھراں سے مسلم لیگ ن کے امیدوار کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
البتہ ن لیگ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت ملتان میں جہانگیر ترین کے خلاف امیدوار کھڑا نہیں کرے گی۔