اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

امید ہے بلے کا نشان واپس مل جائے گا: گوہر علی خان

09 Jan 2024
09 Jan 2024

(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ امید ہے بلے کا نشان واپس مل جائے گا، ہم عدالت کے ہر فیصلے کو قبول کریں گے۔

پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ نے پانچ گھنٹے سماعت کی، بدھ کو باقی فریقین کو سنا جائے گا، امید ہے بدھ کو فیصلہ بھی آجائے گا۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے سامنے ایک آرڈر چیلنج کیا تھا، اگر پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ آتا ہے تو سپریم کورٹ کیس کی پھر ضرورت نہیں، کسی پارٹی کیساتھ ابھی کوئی اتحاد نہیں، وکلاء کا بھی حصہ ہے ان کو بھی ٹکٹ دیں گے۔

رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن اور ہمارے دلائل مکمل ہو گئے ہیں، ہمارا مقصد ملک کو آگے لے کر جانا ہے، جس کو ٹکٹ ملے گا وہی الیکشن لڑے گا باقی اس کے حق میں دستبردار ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے