اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کے نوجوان سپنر سفیان مقیم کے گھٹنے کا آپریشن

09 Jan 2024
09 Jan 2024

(ویب ڈیسک) لیفٹ آرم سپنر سفیان مقیم کا پیر کی شام لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں بائیں گھٹنے کا آپریشن ہوا ہے، 24 سالہ سفیان نے گزشتہ سال چین کے شہر ہانگزو میں منعقدہ ایشین گیمز میں تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

سفیان کو آپریشن کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا اور آج  نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ڈاکٹر سہیل سلیم کی سربراہی میں پی سی بی کے میڈیکل پینل نے ان کا معائنہ کیا۔ سرجن تین دن بعد ان کا دوبارہ معائنہ کریں گے اور پی سی بی کی میڈیکل ٹیم اسی کے مطابق ان کی بحالی کا پلان بنائے گی۔

پی سی بی نے سفیان مقیم کے علاج کے تمام اخراجات برداشت کیے ہیں اور مستقبل میں بھی ان کو سپورٹ کرے گا۔

 ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ سپورٹس سائنسز ڈاکٹر سہیل سلیم کا کہنا ہے  کہ  سفیان کامیاب آپریشن  کے بعد اچھی سپرٹ میں ہیں ، سرجری سے قبل سفیان نے ٹرینرز اور میڈیکل پینل کے تحت نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں تین ہفتوں کی پری ری ہیب میں حصہ لیا تھا۔ پی سی بی کی میڈیکل ٹیم سفیان کی صحت یابی کی پیش رفت کی نگرانی کرتی رہے گی اور انہیں کرکٹ دوبارہ شروع کرنے کے لیے فٹ کرنے کے سلسلے میں مکمل  مدد فراہم کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے