اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

نواز شریف کے حق میں ریلی: اہلکاروں پر تشدد کرنیوالے ملزموں کی حاضری معافی منظور

09 Jan 2024
09 Jan 2024

(لاہور نیوز) نواز شریف کے حق میں ریلی میں پولیس اہلکاروں پر تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں عدالت نے ملزموں کی ایک روزہ حاضری معافی کی استدعا منظور کر لی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے نواز شریف کے حق میں ریلی میں پولیس اہلکاروں پر تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ کی سماعت کی۔ عدالت نے لیگی رہنما ملک سیف کھوکھر، ملک افضل کھوکھر ، شفیع کھوکھر اور عرفان شفیع کھوکھر کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ملک سیف کھوکھر ، ملک افضل کھوکھر الیکشن مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہو سکتے۔ عدالت ایک دن کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔

شریک ملزمان فیصل اشرف کھوکھر اور شہباز کھوکھر عدالت پیش ہوئے۔ عدالت نے پراسیکیوشن کو دلائل کے لئے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا اور کیس پر مزید سماعت 13 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

ملزمان کے خلاف تھانہ نواب ٹاؤن پولیس نے 2018 میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے