اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاک فوج کی جانب منعقدہ والی بال چیمپئن شپ اختتام پذیر، پشاور کی ٹیم فاتح قرار

09 Jan 2024
09 Jan 2024

(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت اور پاک فوج کی جانب سے انٹر ریجنل والی بال چیمپئن شپ وٹیلنٹ ہنٹ کے دلچسپ مقابلے اختتام پذیر ہوگئے، مقابلوں کی اختتامی تقریب میں کمانڈر پشاور کور مہمان خصوصی تھے۔

خیبر پختونخوا حکومت اور پاک فوج کی جانب سے 5 روزہ انٹر ریجنل والی بال چیمپئن شپ وٹیلنٹ ہنٹ آج اختتام پذیر ہوا۔ ایونٹ میں خیبرپختونخوا کی مختلف علاقائی 8 ٹیموں نے شرکت کی۔ پشاور کی ٹیم فاتح قرار پائی۔

فائنل میچ کے سنسنی خیز مقابلے میں پشاور کی ٹیم نے بنوں کی ٹیم کو تین کے مقابلے میں 2 پوائنٹ سے شکست دی۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور بہترین میچ نے شائقین کے دل جیت لیے۔ 

میچ دیکھنے کےلیے بڑی تعداد میں سکول کے بچے اور لوگوں نے شرکت کی، کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی پر شائقین نے خوب داد دی۔ خیبر پختونخوا کے اعلیٰ انتظامی افسران سمیت عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔

مہمان خصوصی کور کمانڈر پشاور نے کھیل کے اختتام پر جیتنے والی اور رنراپ ٹیموں کو کیش انعامات، میڈلز اور ٹرافی دی۔ ایوانٹ کا انعقاد کورکمانڈر پشاور کی خصوصی ہدایت کیا گیا تھا۔

اعلامیے کے مطابق مقابلوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والے 20 کھلاڑی انتخاب کرکے 3 ٹیموں انڈر 16، انڈر 18 اور انڈر 21 میں بھیجے جائیں گے۔ پاک فوج کی جانب سے منتخب شدہ کھلاڑیوں کو کوالیفائیڈ کوچز سے ٹریننگ دی جائے گی۔

منتخب کھلاڑیوں کو پاکستان آرمی کی طرف سے ماہانہ 45 ہزار روپے چھ ماہ تک دیئے جائیں گے جبکہ کیمپ کے بعد نیشنل چیمپئن شپ تک ماہانہ 15 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔

خیبر پختونخوا حکومت اور پاکستان فوج کی اِن کاوشوں کا مقصد ملکی حالات میں مثبت تبدیلی لانا اور کھیلوں کے میدان کی رونقیں بحال کرنا ہے۔ شرکاء نے خیبر پختونخوا حکومت اور پاک فوج کی جانب سے اقدامات کو ایک صحت مند معاشرے کی جانب یقینا اہم پیش رفت قرار دیا۔جس سے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے بہترین مواقع فراہم ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے