08 Jan 2024
(لاہور نیوز) پاکستان مرکزی مسلم لیگ قومی یکجہتی الائنس کا حصہ بن گئی۔
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے اعجازالحق کے ساتھ پریس کانفرنس میں فیصلے کا اعلان کیا، صدر مسلم لیگ ضیاء اعجازالحق نے بتایا کہ ہمارے مذاکرات گزشتہ تین ماہ سے جاری تھے، بہت سارے آزاد امیدوار موجود ہیں جن کو کسی پلیٹ فارم کی ضرورت ہے۔
اعجازالحق نے کہا کہ پاکستان میں صرف مفادات کی سیاست ہو رہی ہے، ہم نے نیشنل یونٹی الائنس ترتیب دیا ہے، اس الائنس میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ شامل ہوئی ہے، اس الائنس میں جمعیت علمائے اسلام (س) بھی شامل ہونے جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہم ایک چھتری کے نیچے اکٹھے ہو کر پاکستان کے مفادات کے لئے الیکشن لڑیں گے، قومی یکجہتی اتحاد کے لئے ہم ایک لائحہ عمل ترتیب دے رہے ہیں۔