اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سانحہ 9 مئی کی ایک اور ویڈیو ناقابل تردید شواہد کیساتھ منظر عام پر آ گئی

08 Jan 2024
08 Jan 2024

(لاہور نیوز) سانحہ 9 مئی کی ایک اور ویڈیو ناقابل تردید شواہد کے ساتھ منظر عام پر آ گئی۔

خصوصی جماعت کے تخریب کاروں کی شرپسندی سے ہسپتال تک محفوظ نہیں رہے، ویڈیو میں مخصوص سیاسی جماعت کے شرپسند عناصر آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی راولپنڈی (دل کے ہسپتال) پر شرمناک انداز میں دھاوا بولتے نظر آ رہے ہیں۔

ہسپتال کے اندر اور باہر توڑ پھوڑ اور آگ کی وجہ سے پھیلے دھوئیں کے دل خراش مناظر ویڈیو میں صاف دکھائی دے رہے ہیں، سی سی ٹی وی میں شرپسند عناصر قیمتی طبی آلات اور ہسپتال کے دیگر ساز و سامان کو نقصان پہنچاتے اور لوٹ مار کرتے واضح نظر آرہے ہیں۔

شرپسندوں کا یہ جتھا موٹر سائیکلوں اور کھڑی گاڑیوں کو آگ لگاتا بھی دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو میں صاف نظر آ رہا ہے کہ بلوائیوں نے نشان حیدر حاصل کرنے والے شہداء کی تصاویر سے مزئین دیواروں اور کمروں کو بھی نہیں بخشا، باغیانہ نعرے لگاتے ہوئے خصوصی جماعت کے تخریب کاروں نے آرمی ویلفیئر ٹرسٹ راولپنڈی کی بلڈنگ کو بھی نشانہ بناتے ہوئے آگ لگائی۔

ہسپتال اور فلاحی ادارے پر براہ راست حملہ خصوصی جماعت کی شرپسندی کی پست ترین مثال ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ان واضح شواہد کے بعد ملوث افراد کو قوانین کے مطابق مثالی سزائیں وقت کا اہم ترین تقاضا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے