شہرکی خبریں
سپیشل سیکرٹری ڈاکٹر سید آصف حسین کو سیکرٹری الیکشن کمیشن کا اضافی چارج تفویض
08 Jan 2024
08 Jan 2024
(ویب ڈیسک) سپیشل سیکرٹری ڈاکٹر سید آصف حسین کو سیکرٹری الیکشن کمیشن کا اضافی چارج تفویض کر دیا گیا۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان کے علیل ہونے پر الیکشن کمیشن نے ڈاکٹر سید آصف حسین کو سیکرٹری الیکشن کمیشن کا اضافی چارج دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، سیکرٹری الیکشن کمیشن کی غیر موجودگی میں سپیشل سیکرٹری بطور سیکرٹری ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
واضح رہے کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان ناساز طبیعت کے باعث میڈیکل ریسٹ پر ہیں۔