شہرکی خبریں
ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم، لبرٹی چوک میں موٹر سائیکل سواروں میں مفت ہیلمٹ تقسیم کئے گئے
08 Jan 2024
08 Jan 2024
(لاہور نیوز) ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم کے تحت لبرٹی چوک میں سی ٹی او لاہور نے موٹر سائیکل سواروں میں مفت ہیلمٹ تقسیم کئے۔
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے لبرٹی چوک میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو مفت ہیلمٹ دئیے۔ ایس پی سٹی شہزاد خان اور لیڈی وارڈنز نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
سی ٹی او عمارہ اطہر نے میڈیا کو ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم پر بریفنگ بھی دی۔ انہوں نے کہا ہمارا مقصد ریونیو اکٹھا کرنا نہیں، بلکہ قیمتی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے، اگر موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ پہنیں گے تو چالان نہیں ہو گا، 10 جنوری سے ڈرائیونگ لائسنس نئے فیس شیڈول کے مطابق جاری ہوں گے۔
شہریوں نے بھی سی ٹی او کے اس اقدام کو خوب سراہا اور کہا اس مہنگائی میں مفت ہیلمٹ غریب کے لئے تحفہ ہے۔