اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عام انتخابات کی گہما گہمی، لیگی قائد نوازشریف بھی متحرک

08 Jan 2024
08 Jan 2024

(لاہور نیوز) انتخابات میں لیگی امیدواروں کی انتخابی مہم میں گہماگہمی کے لیے قائد نواز شریف متحرک ہوگئے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف 22 جنوری سے پارٹی کی انتخابی مہم شروع کریں  گے، نواز شریف کا پہلا انتخابی جلسہ سوموار 22 جنوری کو مانسہرہ میں ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز بھی مانسہرہ میں جلسے کے لئے قائد نواز شریف کے ہمراہ ہوں گی۔

 پارٹی صوبہ خیبرپختونخوا میں نواز شریف کے انتخابی جلسے کو کامیاب پاور شو بنانے کے لیے سرگرم ہوگئی جبکہ اس حوالے سے کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر اور سردار یوسف کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پارٹی صدر شہباز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بھی ملک بھر میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرینگے، چیف آرگنائزر مریم نواز بھی لاہور اور بھیرہ میں انتخابی جلسوں میں پارٹی ووٹروں کا لہو گرمائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے