08 Jan 2024
(لاہور نیوز) انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم جوہانسبرگ پہنچ گئی۔ ورلڈ کپ کا آغاز 19 جنوری سے جنوبی افریقہ میں ہو گا۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم ایونٹ کا پہلا میچ 20 جنوری کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی۔ انڈر 19 ورلڈ کپ کے گروپ Aمیں بھارت، بنگلہ دیش، آئرلینڈ اور امریکہ شامل ہیں۔ گروپ B میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں ہیں۔ گروپ C میں آسٹریلیا ، سری لنکا، زمبابوے اور نمیبیا جبکہ گروپ ڈی میں پاکستان ، افغانستان ، نیوزی لینڈ اور نیپال شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے 41 میچز جنوبی افریقہ کے 5 وینیوز پر ہوں گے۔
انڈر 19 ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے وارم اپ میچز 13 سے 17 جنوری تک کھیلے جائیں گے۔