07 Jan 2024
(لاہور نیوز) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے راوی بریج توسیعی منصوبے اور شاہدرہ چوک کا دورہ کیا اور دونوں منصوبوں پر جاری کاموں کا جائزہ لیا۔
راوی بریج کے دونوں اطراف پائلنگ اور بورنگ کا عمل چوبیس گھنٹے جاری ہے، بریج پر 14 پائلیں اور 25 گرڈرز تیار کر لیے گئے ہیں، شدید سردی اور دھند کے باوجود منصوبے پر 24 گھنٹے کام جاری ہے۔
بعدازاں کمشنر نے شاہدرہ چوک کے اطراف جاری کاموں کا بھی جائزہ لیا، شاہدرہ چوک گول چکر اور گرین بیلٹس پر ہارٹی کلچر کا کام تیزی سے جاری ہے، سٹریٹ لائٹس بھی لگائی جا رہی ہیں۔
چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور کنٹریکٹر نے منصوبے پر ہونے والی پیشرفت بارے کمشنر لاہور کو بریفنگ دی۔