(لاہور نیوز) ن لیگ کا پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ ایک بار پھر التواء کا شکار ہو گیا۔
مسلم لیگ ن میں پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر کنفیوژن برقرار ہے، آئی پی پی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات پر ن لیگی عہدیداروں کیجانب سے مخالفت کی جارہی ہے۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے ٹکٹوں سے متعلق کئی حلقوں میں متعدد بار تبدیلیاں ہو چکی ہیں،مسلم لیگ ن کا آج چار بجے پنجاب سے متعلق ٹکٹوں کی تقسیم کا اعلان متوقع تھا مگر اچانک ن لیگ کی جانب سے ایک بار پھر ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق اعلان ملتوی کردیا گیا۔
لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی پی پی کیساتھ جلد معاملات طے پاجائیں گے، لاہور میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ زیر غور ہے، پنجاب کے کچھ حلقوں سے متعلق ٹکٹوں کا اعلان آج کرنا تھا لیکن اب آئندہ تین روز تک ہوجائے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئندہ تین روز میں خیبرپختونخوا، سندھ اور پنجاب سے متعلق ٹکٹوں کا اعلان کردیا جائےگا۔