اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سی ٹی او لاہور کی شہریوں کو جلد لائسنس کی تجدید ونئے لائسنس بنوانے کی ہدایت

07 Jan 2024
07 Jan 2024

(لاہور نیوز) سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے شہریوں کو جلد لائسنس کی تجدید اور نئے لائسنس بنوانے کی ہدایت کردی۔

چیف ٹریفک آفیسر لاہور عمارہ اطہر نے کہا ہے کہ چھٹی کے باوجود شہر کے تمام لائسنس دفاتر معمول کے مطابق کھلے ہیں،  شہری لرنر پرمٹ، ڈوپلیکیٹ، فریش اور لائسنس  ری نیو کروانے کےلئے تشریف لے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ لرنر پرمٹ اور لائسنس فیسوں میں اضافے کا نیا شیڈول 10 جنوری سے نافذالعمل ہوگا، نئے فیس شیڈول کے مطابق کار اور موٹرسائیکل کے لرنر پرمٹ کےلئے ایک ہزار روپے فیس جمع کروانی ہوگی۔

عمارہ اطہر نے کہا کہ اب شہریوں کو ہر سال اپنے لائسنس کی تجدید کروانا ہوگی، شہریوں کی سہولت اور آسانی کےلئے تمام لائسنس دفاتر کھلے ہیں،شہری نزدیکی لائسنس دفاتر سے لائسنس سروسز حاصل کریں،لبرٹی پولیس خدمت مرکز میں ون ونڈو آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  شہر میں 08 خدمت مراکز 24/7 کام کررہے ہیں،آن لائن سروسز فراہم کرنے سے 90 فیصد رش میں کمی ہوئی، کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کےخلاف کریک ڈاؤن میں کوئی نرمی نہیں ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے