اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سابق وزیر میاں اسلم اقبال کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی

07 Jan 2024
07 Jan 2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی۔

کاغذات نامزدگی سے متعلق ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کا سلسلہ جاری ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے پی پی 171 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

ایپلٹ ٹریبونل نے پی ٹی آئی رہنما کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل منظور کرلی۔

یاد رہے کہ ریٹرننگ افسر نے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 171 سے میاں اسلم کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے تھے۔

ادھر لاہور ہائی کورٹ ایپلٹ ٹریبونل نے پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر کے لاہور کے حلقہ این اے 129 اور پارٹی کارکن صنم جاوید کے حلقہ این اے 119، 120 اور پی پی 150 سے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل خارج کر دی ہے۔

دوسری جانب حلقہ پی پی 171 سے میاں اظہر اور حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیئے گئے، اس کے علاوہ این اے 166 سے کنول شوزب کے کاغذات نامزدگی منظور  کر لئے گئے۔

سینیٹر اورنگزیب کے این اے 36 اور پی کے 94 سے کاغذات نامزدگی درست قرار دیئے گئے۔

واضح رہے کہ کاغذات نامزدگی سے متعلق ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کا سلسلہ 10 جنوری تک جاری رہے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے