جرم وانصاف
ذوالفقار بھٹو کی سزائے موت کیخلاف ریفرنس، پیپلز پارٹی کا جواب سپریم کورٹ میں جمع
06 Jan 2024
06 Jan 2024
(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم ذوالفقار بھٹو کی سزائے موت کے خلاف صدارتی ریفرنس کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی نے تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا۔
بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے 108 صفحات پر مشتمل تحریری جواب وکیل فاروق ایچ نائیک نے سپریم کورٹ میں جمع کروایا ، تحریری جواب میں مختلف کتابوں کے حوالہ جات موجود ہیں جبکہ سابق چیف جسٹس نسیم حسن شاہ کے انٹرویو کی تفصیلات بھی شامل کی گئی ہیں۔
تحریری جواب میں سابق چیف جسٹس نسیم حسن شاہ کے انٹرویو کی یو ایس بی اور سی ڈی سمیت انٹرویو کی انگریزی اور اردو میں ٹرانسکرپٹ بھی جمع کرائی گئی ہے۔