اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ہسپتالوں میں خدمت کاؤنٹرز حادثات و زخمیوں کیلئے معاون ہیں، سی سی پی او لاہور

06 Jan 2024
06 Jan 2024

(لاہور نیوز) سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے ہسپتالوں میں پولیس خدمت کاؤنٹرز حادثات اور دیگر واقعات میں زخمیوں کی طبی و قانونی معاملات میں معاون ثابت ہو رہے ہیں۔

سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے لاہور کے 13 ہسپتالوں میں پولیس خدمت کاؤنٹرز پر شہریوں کو مسلسل خدمات فراہم کی جا رہی ہیں، سال 2023ء میں 24698 میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے ہیں، پولیس خدمت کاؤنٹر جنرل ہسپتال سے 4732، جناح ہسپتال 3729، سروسز ہسپتال 2847، میو ہسپتال سے1287، گنگا رام ہسپتال سے 924 جبکہ نواز شریف ہسپتال سے709 میڈیکولیگل سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے۔

اسی طرح دیہی ہیلتھ سینٹر برکی سے 1278، مانگا منڈی سے 1013، رائیونڈ 1009 اور دیہی ہیلتھ سینٹر چوہنگ سے 762 سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے۔ گزشتہ سال 5132 پولیس افسران اور ان کے اہل خانہ کو پولیس خدمت کاؤنٹرز کی طرف سے سہولیات فراہم کی گئی، پولیس خدمت کاؤنٹرز عوام کو بروقت ریلیف کی فراہمی میں پیش پیش ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے