(لاہور نیوز) خاموشی سے نکاح کرنے والی پاکستانی خوبرو اداکارہ عریشہ رضی خان کی رخصتی کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے کچھ سٹوریز شیئر کی ہیں۔
اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی انسٹا سٹوریز سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کی رخصتی کی تیاریاں شروع ہو گئیں اور ممکنہ طور پر وہ جلد پیا گھر سدھار جائیں گی۔
عریشہ کی جانب سے شیئر کی گئی انسٹا سٹوری میں ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ڈانس کی پریکٹس کی جارہی ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی "ڈانس موڈ" اور "عریشہ گاٹ دلہا" کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے ساتھی اداکار و ماڈل حسان خان کی انسٹا سٹوری بھی ری شیئر کی ہے جس میں عریشہ رضی خان کو ٹیگ کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ان کی شادی کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔
یاد رہے کہ بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ کے نکاح کی تصاویر و ویڈیوز تقریباً ڈیڑھ برس قبل یعنی جولائی 2022 میں سوشل میڈیا کی زینت بنی تھیں۔