06 Jan 2024
(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے گئے جس کے بعد وہ الیکشن لڑنے کے لئے نااہل ہو گئے ہیں۔
اپیلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے فیصلہ سنایا۔
شاہ محمود قریشی کے این اے 150 ، 151 اور پی پی 218 اور 219 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی اپیلیں خارج کر دی گئی ہیں۔