06 Jan 2024
(لاہور نیوز) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو سینے میں تکلیف کے باعث اڈیالہ جیل سے پھر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
چودھری پرویز الہٰی کو سینے میں انفیکشن کی تشخیص ہوئی ہے، گزشتہ ہفتے بھی آر آئی سی میں پرویز الہٰی کا تھیلیم ٹیسٹ کلیئر آیا تھا۔
جیل ذرائع نے کہا ہے کہ چودھری پرویز الہٰی کے مزید کچھ ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔
پرویز الہٰی کا طبی معائنہ جیل ہسپتال میں بھی معمول کے مطابق کیا گیا جبکہ سابق وزیر اعلیٰ کا آر آئی سی میں مکمل طبی معائنہ کیا جائے گا۔