اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عروہ حسین اور فرحان سعید کے ہاں بیٹی کی پیدائش

06 Jan 2024
06 Jan 2024

(ویب ڈیسک) معروف اداکار و گلوکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین کے ہاں شادی کے 7 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

عروہ اور فرحان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بڑی خوشخبری سُنائی کہ 3 جنوری کے روز ان ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے ۔

عروہ حسین نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ خوشی، نعمت اور ہماری زندگی کا سب سے قیمتی تحفہ آ گیا ہے، انہوں نے اپنی بیٹی کانام "جہاں آرا" سعید رکھا ہے تاہم انہوں نے لکھا کہ ہماری آنکھوں کا تارا جسے ہم پیار سے ”آرا“ کہیں گے یہ ہمیشہ کے لیے ہمارے دلوں کی ملکہ ہے۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے لیے ناقابل تصور خوشی اور شکر گزاری لانے کے لیے آرا کا شکریہ! آپ کی پیدائش کے ساتھ ہی یہ ہمارا دوبارہ جنم بھی ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ آپ سے سیکھیں گے اور آپ کے لیے ہر روز بہتر والدین بنیں گے۔

اپنی بیٹی کیلئے دعائیں لکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ پروان چڑھیں، کھلیں، اپنے پاکیزہ دل کے ساتھ ہر جگہ کو روشن کریں، بلند و بالا پرواز کریں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے