05 Jan 2024
(ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی کے گرد گھیرا مزید تنگ ہو گیا، راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے بانی کو 9 مئی واقعات کے سلسلہ میں طلب کر لیا۔
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 9 جنوری کو طلب کیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کیخلاف 9 مئی کے واقعات میں جی ایچ کیو حملہ، تصویریں جلانے اور لوگوں کو اُکسانے کے مقدمات درج ہیں۔