اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سینیٹر مشتاق احمد نے بروقت انتخابات کی نئی قرارداد سینیٹ میں جمع کرا دی

05 Jan 2024
05 Jan 2024

(ویب ڈیسک) عام انتخابات کے بروقت انعقاد کیلئے اور التواء کی قرارداد کیخلاف نئی قرارداد سینیٹ میں جمع کرا دی گئی۔

بروقت انتخابات کی قرارداد جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے جمع کرائی، قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کا انعقاد دستوری تقاضا ہے، دستور کے مطابق انتخابات مقررہ وقت پر کرائے جائیں۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی آچکا ہے کہ انتخابات 8 فروری کو ہوں گے، امن و امان اور خراب موسم کو بنیاد بنا کر انتخابات کے التواء کی قرارداد غیردستوری اور غیر جمہوری ہے۔

قرارداد کے متن کے مطابق سینیٹ آف پاکستان کو ماورائے آئین کسی اقدام کا کوئی اختیار نہیں، سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں 8 فروری کو صاف و شفاف انتخابات کرائے جائیں۔

جماعت اسلامی کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے، انتخابات کے التواء سے متعلق پاس کردہ قرارداد کو کالعدم قرار دیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے