اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ کے کاغذات مسترد کرنے کیخلاف اپیلوں پر سماعت، ریکارڈ طلب

05 Jan 2024
05 Jan 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف الیکشن اپیلوں پر سماعت ہوئی، الیکشن اپیلٹ بینچ نے الیکشن اپیل پر آر او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 جنوری کو ریکارڈ طلب کر لیا۔

درخواست گزاروں کے وکیل نے کہا کہ اپیل کنندگان کسی مقدمہ میں اشتہاری نہیں، انہوں نے ڈکلیریشن میں حقائق نہیں چھپائے، اپیل کنندگان کی تمام مقدمات میں ضمانت ہو چکی ہے۔

وکیل درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ اپیل کنندگان کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ سکروٹنی میں پیش ہوئے، جسٹس رسال حسن سید پر مشتمل الیکشن اپیلٹ بینچ نے مسرت چیمہ کی الیکشن اپیلوں پر سماعت کی۔

درخواست گزاروں نے موقف اپنایا کہ ان کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کو سکروٹنی کے لئے پیش نہ ہونے دیا گیا، اس الزام پر جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے۔

اپیل کنندگان نے استدعا کی کہ عدالت کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا آر او کا فیصلہ کالعدم قرار دے، عدالت مسرت چیمہ کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے