اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

میڈیا پر انتخابی حلقوں میں سروے پر پابندی، الیکشن کمیشن کے وکیل لاہور ہائیکورٹ طلب

05 Jan 2024
05 Jan 2024

(لاہور نیوز) میڈیا پر انتخابی حلقوں میں سروے اور پروگرامز پر پابندی کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ نے 9 جنوری کو الیکشن کمیشن کے وکیل کو طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے ایڈووکیٹ میاں داؤد کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے میڈیا کو انتخابی حلقوں میں سروے اور پروگرام کرنے سے روک دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے آئین کے برخلاف الیکٹرانک، پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا پر پابندی لگائی۔ الیکشن کمیشن کا یہ اقدام بنیادی انسانی حقوق اور معلومات تک رسائی کے خلاف ہے۔ ‏عدالت الیکشن کمیشن کی جانب سے لگائی گئی پابندی کالعدم قرار دے۔

سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا الیکشن کمیشن کے وکیل کاغذات نامزدگی کے مقدمات میں دوسری عدالت میں مصروف ہیں۔ مناسب ہو گا درخواست 9 جنوری تک ملتوی کر دیں۔

جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیئے الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن صرف الیکشن ڈے کیلئے ہے، ایسی پابندی لگانے کی وجہ سمجھ نہیں آتی، پوری دنیا میں الیکشن کے دوران حلقوں کے مسائل پر بات ہوتی، سروے بھی ہوتے ہیں۔

عدالت نے میڈیا پر انتخابی حلقوں میں سروے اور پروگرامز پر پابندی کے خلاف 9 جنوری کو الیکشن کمیشن کے وکیل کو طلب کر لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے