اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

خرد برد کیس:فواد چودھری کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 4 روز کی توسیع

05 Jan 2024
05 Jan 2024

(لاہور نیوز) احتساب عدالت نے سابق وزیر فواد چودھری کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 4 روز کی توسیع کر دی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے فواد چودھری کے خلاف جہلم میں تعمیراتی منصوبوں میں خردبرد کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں نیب حکام نے سابق وزیر کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔

فواد چودھری کی جانب سے راجہ عامر نے وکالت نامہ جمع کرایا جبکہ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں دلائل دیئے۔

دوران سماعت عدالت نے فوادچودھری کی جانب سے فیملی سے ملاقات کی استدعا منظور کر لی۔

نیب پراسیکیوٹر نے فواد چودھری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ 7 بینک اکاؤنٹس سے معلوم ہوتا ہے کہ چند ٹرانزیکشن مشکوک ہوئیں، مشکوک بینک اکاؤنٹس کی ٹرانزیکشن سے ملزم پر رشوت کا شک ہے۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ فواد چودھری کیس سے متعلق بینکنگ ریکارڈ برآمد کرنا ہے لہٰذا ان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کی جائے۔

عدالت نے نیب کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو کچھ دیر بعد سناتے ہوئے فواد چودھری کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

عدالت نے سابق وزیر فواد چودھری کو مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا اور انہیں 9 جنوری کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 30 جنوری کو احتساب عدالت نے خرد برد کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا مزید 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے