اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب پولیس کا ناقص تفتیشی نظام ، ایک برس میں 70 ہزار مقدمات خارج

05 Jan 2024
05 Jan 2024

(لاہور نیوز) محکمہ پولیس کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار نے پولیس کے ناقص تفتیشی نظام کا پول کھول دیا، ناقص تفتیشی نظام کی وجہ سے ہزاروں مقدمات خارج ہوگئے جبکہ سزاؤں کا تناسب بھی معمولی رہا۔

محکمہ پولیس پنجاب نے مقدمات  کی تفتیش سے متعلق اعدادوشمار جاری کیے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ ناقص تفتیشی نظام کی وجہ سے ہزاروں مقدمات خارج اور عدم پتہ ہوگئے۔ عدم پتہ مقدمات میں ملزمان کوتلاش نہ کرنے پرسسٹم سے نکال دیا جاتا ہے۔

گذشتہ سال پنجاب بھر میں 70ہزار سے زائد مقدمات کو خارج کردیا گیا جبکہ صرف لاہور میں 31 ہزارسے زائد مقدمات خارج ہوئے۔اسی طرح  پنجاب بھر میں 1 لاکھ 45 سے زائد اور لاہورمیں 70 ہزار268 مقدمات عدم پتہ ہوگئے۔

صوبے میں مجموعی طور پر 1لاکھ 35 ہزار سےزائد نامکمل چالان جمع کرائے گئے جبکہ لاہور میں یہ تعداد 22 ہزارسے زائد رہی۔

پنجاب میں مجموعی طور پر 4لاکھ10 ہزارسے زائد جبکہ صوبائی دارالحکومت میں 13 ہزارسے زائد مقدمات کے چالان مکمل جمع کرائے گئے۔

اعدادوشمار کے مطابق  لاہورمیں1لاکھ سے زائد اور پنجاب بھرمیں 3لاکھ 30 ہزارسے زائد مقدمات زیرتفتیش ہیں۔

گزشتہ سال 2023 میں پنجاب بھرمیں سزاؤں کا تناسب بھی انتہائی معمولی رہا، صوبے بھر میں ساڑھے19 ہزارملزمان کوسزائیں ہوسکیں جبکہ لاہور میں 1100 سے زائد ملزمان کو عدالتوں نے سزائیں سنائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے