اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

غیرشرعی نکاح کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فردجرم کی تاریخ کا تحریری حکم جاری

04 Jan 2024
04 Jan 2024

(ویب ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف مبینہ غیر شرعی نکاح کیس میں فردجرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے  جج قدرت اللہ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

حکم نامے میں لکھا گیا ہے کہ مقدمے سے متعلق تمام دستاویزی کاپیاں ملزمان کو فراہم کی جاتی ہیں، مقدمے میں فرد جرم 10 جنوری 2024 کو عائد کی جائے گی۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وکلاء صفائی کی جانب سے عوام اور میڈیا نمائندگان کی وافر تعداد کو عدالت تک رسائی کی استدعا کی گئی، عوام اور میڈیا نمائندگان کی موجودگی کے حوالے سے عدالت 22 دسمبر کا حکم نامہ جاری کرچکی ہے۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت کے 22 دسمبر کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں، عدالت میں عوام کی تعداد اور سکیورٹی امور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی ذمہ داری ہے، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت میں جگہ کی دستیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کی تعداد سے متعلق فیصلہ کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے