اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

اولمپک کوالیفائر ایونٹ کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان، عماد شکیل بٹ کپتان مقرر

02 Jan 2024
02 Jan 2024

(لاہور نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اولمپک کوالیفائر ایونٹ کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا۔

صدر پی ایچ ایف میر طارق حسین بگٹی کی حتمی منظوری کے بعد 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان کیا گیا، عماد شکیل بٹ قومی ہاکی اسکواڈ کی قیادت کریں گے جبکہ ابوبکر محمود کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اولمپک کوالیفائر ایونٹ 15 تا 21 جنوری عمان کے شہر مسقط میں کھیلا جائے گا ، پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں میں گول کیپرز عبداللہ اشتیاق، وقار، ارباز احمد، محمد عبداللہ، سفیان خان، مرتضیٰ یعقوب، عبدالمنان، عقیل احمد، معین شکیل، سلمان رزاق، عبدالحنان شاہد، غضنفر علی، عبدالرحمٰن جونیئر، زکریا حیات، رانا عبدالوحید اشرف اور ارشد لیاقت بھی شامل ہیں۔

ٹیم مینجمنٹ میں ہیڈ کوچ شہناز شیخ، کوچ، شکیل عباسی، اسسٹنٹ کوچ اولمپئن دلاور حسین ، امجد علی گول کیپر کوچ، وقاص محمود فزیوتھرپسٹ اور محمد عمران خان فزیکل ٹرینر شامل ہیں۔

اولمپئن کلیم اللہ کی سربراہی میں ناصر علی، رحیم خان اور لئیق لاشاری پر مشتمل سلیکشن کمیٹی نے حتمی ٹرائلز میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیکر اپنی سفارشات صدر پی ایچ ایف کو پیش کی تھیں جس کی روشنی میں اسکواڈ کی منظوری دی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے