اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

میلبرن ٹیسٹ میں کئی سبق ملے، غلطیوں سے سیکھیں گے: شان مسعود

02 Jan 2024
02 Jan 2024

(لاہور نیوز) ٹیسٹ فارمیٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ میلبرن ٹیسٹ میں کئی سبق ملے، غلطیوں سے سیکھیں گے۔

سڈنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ بابر اعظم کے حوالے سے بالکل تحفظات نہیں ہیں، وہ ٹیم کے اہم کھلاڑی ہیں، انہیں میلبرن ٹیسٹ کی دوسری اننگز سے اعتماد ملا ہوگا، اننگز میں کبھی کبھار صرف رنز ہی نہیں دیکھنے ہوتے، یہ بھی دیکھنا ہوتا ہے کہ کس طرح کوالٹی باؤلنگ ہو رہی ہے؟ امید ہے سڈنی ٹیسٹ میں بابر ایک بڑی اننگز کھیلیں گے۔

شان مسعود نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ ورک لوڈ سے فٹنس مسائل پیدا ہوتے ہیں، ہمارے اہم کھلاڑی 3 سال سے تمام فارمیٹ کی کرکٹ کھیل رہے ہیں، تین سال میں 2 ورلڈ کپ ہوئے، ٹیسٹ چیمپئن شپ بھی ہو رہی ہوتی ہےپھر لیگز اور پی ایس ایل کی وجہ سے آرام نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ محمد رضوان کو تھوڑا آرام ملا، اس کو تیاری کا موقع ملا، مستقبل کے لیے فیصلے لینے ہوں گے، خرم شہزاد اور عامر جمال کو موقع دیا جبکہ میر حمزہ کی واپسی ہوئی۔شان مسعود نے کہا کہ دیگر شعبوں میں بھی ڈومیسٹک پرفارمرز کو مواقع دینے ہوں گے، نئے کھلاڑیوں کے آنے سے اہم کھلاڑیوں کو آرام کا موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ میلبرن ٹیسٹ میں کئی سبق ملے، غلطیوں سے سیکھیں گے، اچھی بات یہ ہے کہ ٹیم نے جان ماری،شارٹ پچ بالز پر ہمارے آخری دو تین کھلاڑی آؤٹ ہوئے جبکہ باقی بیٹرز نے شارٹ پچ بال اچھی کھیلی۔

شان مسعود نے مزید کہا کہ غیر ذمے داری تو سخت لفظ ہے، زندگی میں کچھ پانے کے لیے رسک تو لینا پڑے گا، کبھی فیل ہوں گے کبھی غلطیاں بھی ہوں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے