اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پی آئی سی ایمرجنسی کی اپ گریڈیشن کا 99 فیصد کام مکمل

02 Jan 2024
02 Jan 2024

(لاہور نیوز)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی مسلسل مانیٹرنگ اور دوروں سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) کی ایمرجنسی کی اپ گریڈیشن کا 99 فیصد کام مکمل ہوگیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی  کے اپ گریڈ ہونے والے ایمرجنسی بلاک کا تفصیلی دورہ کیا، وزیراعلیٰ نے پراجیکٹ کے فنشنگ کے کاموں کامشاہدہ کیا اور معیار کا جائزہ لیا۔

محسن نقوی نے دروازوں،فرش،خصوصاً ٹائلز اور ریلنگ کی کوالٹی کو بہتر بنانے کیلئے ہدایات دیں،وزیراعلیٰ نے ایمرجنسی میں بیڈزکامعیار چیک کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ مین گیٹ کے قریب لیب کولیکشن سنٹر پرجلد کام کا آغاز کیا جائے، فنشنگ کے کاموں کو اعلیٰ معیار کے ساتھ حتمی شکل دی جائے۔

انہوں مزید کہا کہ اپ گریڈ کی جانے والی ایمرجنسی فعال ہونے کے بعد دوسرے حصے کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔

صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر،سیکرٹری تعمیرات ومواصلات اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے