اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پی ٹی آئی کے پاس بَلا رہے گا یا نہیں؟ الیکشن کمیشن کی نظرِثانی اپیل پر فیصلہ محفوظ

02 Jan 2024
02 Jan 2024

(ویب ڈیسک) پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور بلے کے انتخابی نشان سے متعلق الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز خان نے الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست پر سماعت کی۔

الیکشن کمیشن کے وکیل سکندر مہمند نے دلائل کا آغاز کیا تو جسٹس اعجاز خان نے استفسار کیا کہ سپریم کورٹ نے کوئی ایسا آرڈر دیا کہ کیا ایک ہائی کورٹ کا حکم پورے ملک کیلئے ہوتا ہے، اخبار میں پڑھا تھا، کیا ایسا کوئی حکم ہے بھی؟

سکندر مہمند نے کہا کہ بالکل، سپریم کورٹ نے آر اوز سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کیا تھا، پہلا پوائنٹ یہ ہے کہ یکطرفہ کارروائی کے تحت فیصلہ معطل کیا گیا، دوسرا پوائنٹ یہ ہے کہ ان ٹرم ریلیف اور حتمی استدعا ایک ہی ہے۔

الیکشن کمیشن کے وکیل نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کیس کا بنیادی فریق ہے، عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کو سنا جو صوبائی و وفاقی حکومت کے نمائندے ہیں۔

جسٹس اعجاز خان نے استفسار کیا کہ کیس میں اصل درخواست گزار کہاں ہے؟ سکندر مہمند نے جواب دیا کہ مجھ معلوم نہیں، شاید وہ خود پیش نہیں ہوئے۔

اس کیس میں ہم فیصلہ نہیں کر سکتے: جسٹس اعجاز خان

جسٹس اعجاز خان نے ریمارکس دیئے کہ اس کیس میں ہم فیصلہ نہیں کر سکتے، 9 جنوری کو کیس ڈویژن بنچ کیلئے لگا ہے۔

وکیل الیکشن کمیشن سکندر مہمند نے کہا کہ میں نہیں کہہ رہا کہ کوئی فیصلہ دیا جائے، صرف معطلی کا فیصلہ واپس لیا جائے، پھر ڈویژن بنچ کے سامنے کیس پر دلائل دیں گے، 9 جنوری تک معطلی کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

ایڈووکیٹ جنرل عامر جاوید نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میرے لئے تمام پارٹیاں ایک برابر ہیں، ہماری حاضری اس میں نہ لگائی جائے، ہم نگران حکومت ہیں ہمیں اس میں شامل نہ کیا جائے۔

دریں اثنا دلائل کے بعد عدالت نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے 30 دسمبر کو پشاور ہائیکورٹ کے 26 دسمبر کے حکم امتناع کے فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیل دائر کی تھی، درخواست میں 2 رکنی خصوصی بنچ تشکیل دے کر کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ 22 دسمبر کو الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دے کر انتخابی نشان واپس لے لیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے