(لاہور نیوز) فضائی آلودگی اور خشک سردی سے شہری شدید متاثر ہونے لگے، ہسپتالوں میں خشک کھانسی اور سانس لینے میں دشواری کے مریضوں میں اضافہ ہو گیا۔
خشک سردی اور فضائی آلودگی کی وجہ سے بچے نمونیہ، چیسٹ انفیکشن اور خشک کھانسی میں مبتلا ہونے لگے۔
7 روز میں شہر کے سرکاری ہسپتالوں میں 12 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے، جناح ہسپتال میں 5ہزار600، میو ہسپتال میں 5 ہزار 200 جبکہ گنگارام ہسپتال میں 4 ہزار 400سے زائد مریض آئے۔
ڈائریکٹر سی ڈی سی ڈاکٹر یداللہ کا کہنا ہے کہ پھیپھڑوں اور دمہ کے مریضوں کو خصوصی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے، کم قوت مدافعت والے افراد اچھی خوراک، ڈرائی فروٹ اور قہوہ کا استعمال کریں۔
دوسری جانب فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا دنیا میں آج بھی پانچواں نمبر ہے، شہر کا اوسط ایئرکوالٹی انڈیکس 187 ریکارڈ کیاگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 5 جبکہ زیادہ سے زیادہ 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔