01 Jan 2024
(لاہور نیوز) آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کےاعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا جس میں چیئرمین پی سی بی نے بھی شرکت کی۔
تقریب میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کے ساتھ چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے بھی شرکت کی، آسٹریلوی وزیراعظم نے دونوں ٹیموں کو تقریب میں خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے اس دورے میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے جبکہ پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے آسٹریلوی وزیراعظم کا تقریب میں مدعو کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے آسٹریلوی وزیراعظم اور سابق آسٹریلوی فاسٹ باؤلر گلین میگرا سے بھی ملاقات کی۔