01 Jan 2024
(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ اچھا اور برا وقت ہر کھلاڑی پر آتا ہے، پرامید ہوں کہ بابر اعظم بڑا سکور کریں گے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ کسی بھی ٹیم کے لیے مقابلہ ضروری ہوتا ہے،اچھی بات ہے کہ ایک پوزیشن کے لیے بہت سارے کھلاڑی آگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کپتان اور کوچ کی جانب سے پیغام ملا کہ ون ڈاؤن کھیلنا ہے۔
فخر زمان کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی نے لاہور قلندرز کی اچھی کپتانی کی ہے، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور انٹرنیشنل کرکٹ میں فرق ہے لیکن امید ہے کہ شاہین شاہ آفریدی نیوزی لینڈ کے خلاف اچھی کپتانی کریں گے۔